بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے،مصطفی کمال نے بڑا دعوی کر دیا

بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اُنہیں پیسے دیتا ہے: مصطفیٰ کمال کا بڑا الزام پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اُنہیں پیسے دیتا ہےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین، عمران فاروق جیسے بڑے کو مار سکتا ہے تو کسی کو بھی مارسکتا ہے، میں نے 2016 میں یہ بات کی تھی لیکن عدالت نے آج ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت انہیں پیسے دیتا ہے، میرے سامنے اس نے کہا کہ بھارت پیسے دیتا ہے، ہمیں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا لیکن ہم نے اللہ کے خوف سے ان سے دوری کی۔ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عمران فاروق کو قتل کیا، ان کے خاندان بھی تباہ ہوگئے، کیا بانی ایم کیو ایم کو آج ان لوگوں کے گھر والوں کی فکرہوگی؟ نسل در نسل ان لوگوں کو برباد کردیا گیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے کے بعد شہداء قبرستان میں تالے پڑ گئے، ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا، اب ایک بھی لاش نہیں آرہی ایسی غداری قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بانی ایم کیو ایم نے قاتل اور را کا ایجنٹ بنایا، اپنے آقاؤں کے کہنے پر سندھو دیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا، 4 دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، 2 رینجرز اور 2 شہری زخمی ہوئے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے