بجلی سے چلنے والا پہلا جہاز تیار

دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا دنیا کا پہلا الیکٹریکل طیارہ مینگی ایکس نامی کمپنی نے تیار کیا اس جہاز کو اڑنے کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ یہ چارجنگ سے چلتا یا اڑتا ہے تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز نے اپنی پہلی پرواز 30 منٹ تک کامیابی کے ساتھ مکمل کی جہاز کی بیٹری کو ایک بار چار ج کر کے 160 کلومیٹر تک کا سفر کیا جاسکتا ہے اس جہاز کو ای کیر واوانکا نام دیا گیا جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں بیک وقت 9 مسافر بیٹھ سکتے ہیں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آ زمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد ایوی ایشن سے اس طیارے کو بطور کمرشل پرواز استعمال کرنے کی اجازت مانگے گی، کمپنی اس بات کی خواہش مند ہے کہ جلد از جلد طیارے کو بطور کمرشل جہاز اڑانے کی اجازت مل جائے تاکہ مسافر کم پیسوں میں بہترین سفر کرسکیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے