برطانیہ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 900 کرونا کیسز

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 900 مریض سامنے آگئے جبکہ 36 افراد جان سے گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 سے زائد ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 964 تک جا پہنچی ہے جبکہ موذی وائرس کے باعث ہلاکتیں 4 لاکھ 97 ہزار 530 ہو گئیں۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اب ہم بحالی کی طرف جائیں گے، صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم نے نئی سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے