بھارتی سازش بے نقاب، نیپالی حکومت گرانے کی سازش سامنے آگئی

نیپال کے وزیر اعظم اولی کا کہنا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کےذریعے کروایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالہ پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں اقوام کے تعلقات خراب کردئیے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے