بیٹ مین سیریز فلموں کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر چل بسے

بیٹ مین سیریز کی 2 فلموں اور کئی کام یاب فلموں کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے۔ ڈرامہ ’ہاوس آف کارڈز‘ کی دو سیریز سمیت کئی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر جوئل شوماخر 80 برس کے تھے۔ نیویارک میں پیدا اور اسی شہر میں انتقال کرجانے والے شوماخر کی کامیاب فلموں میں بیٹ مین فار ایور، سینٹ الینوز فائر اور لوسٹ بوائز شامل ہیں۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل انہوں نے فیشن انڈسٹری میں ووڈی ایلن سلیپر اینڈ انٹیریرز کے لیے بطور کوسٹیوم ڈیزائنر کام کیا۔ ان کا پہلا اسکرین پلے 1976 میں میوزیکل ڈرامہ اسپارکل تھا، جس میں ایرین کارا نے کردار ادا کیا جبکہ بعد میں انھوں نے وٹنی ہیوسٹن کے ساتھ اسے دوبارہ بنایا۔ جبکہ بطور ڈرائیکٹر وہ 1981 میں سامنے آئے ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے