تبدیلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے، حسن نثار

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے، یہ سب کچھ ٹیم بنانے کیلئے ہوم ورک نہ ہونے کا نتیجہ ہے، فواد چودھری نے جو بھی کہا اس سے کوئی دلچسپی نہیں، لیکن تھرڈ پارٹی بھی بدنصیبی کی انتہاء ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارے میری سوچ ان کے ویژن سے متعلق کبھی نہیں تھی بلکہ یہ میری ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی کی وجہ سے ان سے نفرت تھی ۔ تحریک انصاف کی پیدا ئش سے پہلے میں ملک میں تھرڈ پارٹی پر بہت لکھ رہا تھا، یہ مجید نظامی کا دیباچہ آن ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے جو کچھ کہا مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیا ہوا اور کیسے ہوا؟ اصل بات یہ ہے کہ تبدیلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے، تھرڈ پارٹی بھی بدنصیبی کی انتہاء ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے