تجارت کے لئے پاک افغان سرحد آج کھولی جائے گی

حکومت نے پاک افغان سرحدی تجارت آج سے کھولی جائے گی ،جس کے بعد اب طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر ہفتے میں 6 روز کھلی رہیں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پاک افغان تجارتی سرحد 6 روز کھلا رہے گا ،افغان ٹرانزٹ کے ساتھ دو طرفہ تجارتبھی بحال کی جائے گی ، سرحدی تجارت کے دوران ٹرکوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ہفتہ کے روز پیدل آمد و رفت ہوگی اور اس دن تجارتی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔وزارت داخلہ کی جانب ہدایت دی گئی ہے کہ تجارتی اور پیدل آمد و رفت کے دوران کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے