جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں

سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان ،سابق چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی ،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس فااروق حیدر ،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال، رکن قومی اسمبلی ملک پرویز ، بیرسٹر ملک احمد پرویز ، ڈاکٹر خالد رانجھا ، ملک اویس خالد ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آصف اقبال بھٹی، وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم ، سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ،ممبر پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ ، سابق ایڈوکیٹ جنرل نوید رسول مرزا ،سابق صدر لاہور ہائیکوٹ بار شفقت محمود چوہان ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان ، ممبر پاکستان بار احسن بھون ،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ، رضاقریشی، ملک ارشد اعوان ،سرفراز چیمہ ، اظہر صدیق اور دیگر وکلاء اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروز منگل شام پونے چھ بجے جسٹس عمر عطا بندیال کی رہائش گاہ نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے جسٹس بندیال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اورجسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے