حکومت کا پی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ

حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کوبی این پی مینگل سے رابطے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6نکاتی معاہدے پر عملدرآمد ہوگا، گزشتہ روز شبلی فراز کا بھی بی این پی مینگل سے رابطہ ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، شبلی فراز مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے میں کہا کہ آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ 2 معاہدے ہوئے، ہم بنی گالہ نہیں گئے، وہ کوئٹہ آئے تھے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے