حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کرے

آل شادی ہال لیبر یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کر دے۔ آل شادی ہال لیبر یونین نے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں کاروبار کی بندش کے خلاف کراچی مظاہرہ کیا ہے۔ کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر آل شادی ہال لیبر یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث سخی حسن سے حیدری جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھار رکھے تھے جنہوں نے نعرے بازی بھی کی جبکہ انہوں نے ٹریفک کی سڑک پر آمد و رفت بھی معطل کر دی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے