حیران ہوں, حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں قواعد کے مطابق متنازعہ چیزوں پر بیان بازی نہیں کرتا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ میں حیران ہوں حسن علی کو لطف اندوز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حسن علی بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل کرکٹر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی ایک اچھے کرکٹر ہیں ، پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ حسن علی کی گزشتہ برس دورہ انگلینڈ کے دوران بنائی گئی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کی ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے