حیرت ہے عمران خان لاک ڈاون کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ اتنی زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی عمران خان لاک ڈاؤن نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں‘حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی۔جمعرات کو بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمن‘ پرویز اشرف، رضا ربانی، سید نوید قمر، مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے