دنیا بھر میں کرونا کیسز 1 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار 859 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 4 ہزار 410 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85 ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ 53 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے