دورہ انگلینڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق

دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ ریزرو کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے تو ان کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کے کوویڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پر اسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے، ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے