رحیم شاہ کرونا کا شکار، کرونا کوئی مذاق نہیں ہے، رحیم شاہ

معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف گلوکاررحیم شاہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے تمام لوگ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔رحیم شاہ نے کہا کہ میری مداحوں سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے