روبینہ اشرف کی کی جانب سے والدہ کے لیے جذباتی پیغام

عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی جانب سے والدہ کے لیے جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مِنا طارق نے اپنی والدہ روبینہ اشرف کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے والدہ کی صحتیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔
مِنا طارق نے لکھا کہ ’وہ عورت جسے میں والدہ کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اُس نےخود کو میرے پاس واپس لانے کے لیے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور بہادری سے یہ جنگ لڑی ہے‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے پاس بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں آپ نے مجھے کتنا کچھ سکھا دیا ہے۔‘ روبینہ اشرف کی بیٹی نےلکھا کہ آپ ایک فائٹر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میری آپ سے محبت بڑھتی جائے گی

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے