زرتاج گل نے کوڈ 19 کی نئی منطق پیش کردی

وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔” اب ایک وزیر کو اگر کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی ہے تو عوام کی معلومات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔واضح کہ گزشتہ روزکورونا کے سبب ریکارڈ 153 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 382 ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید6 ہزار 604 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے