سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے ہیں، منور حسن کافی دنوں سے علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 92 نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے چوتھے اور سابق امیر سید منور حسن انتقال کر گئے ہیں، منور حسن کو طبعیت کی ناسازی کی وجہ سےے کچھ روز قبل کراچی کے نجی اسپتال مین داخل کرایا گیا تھا تاہم طبیعت ببگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر ددیا گیا تھا جس کے بعدانکی طبیعت ننی سنبھل سکی اور وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے، منور حسن کے انتقال پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلمی کے رہنماٗ سید عبدالرشید نے سید منور حسن کی رحلت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جمعیت کے لیے سید منور حسن نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ انکی تدفین کب اور کہاں کی جائے گی اس حوالے سے جلد ہی اعلان کیا جائے گا، خیال رہہے کہ مارچ 2009 میں منور حسن جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہہوئئے تھے اس سے پہلے یہ ذمہ داریاں قاضی حسین احمد نبھا رہے تھے۔ سید منور حسن 2009 سے لے کر 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے