سروسز ہسپتال، دوائیاں چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا

سروسز ہسپتال سے لاکھوں مالیت کی ادویات کی چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق امجد اور زاہد نامی ملزمان کو دوائیاں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، امجد نامی ملزم 7 سال سےہسپتال کا ملازم ہے، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی دوائیں گاڑی میں رکھ چکے تھے،امراض قلب اور گردوں کی دوائیں چوری کر کے فروخت کی جاتی تھیں۔ایم ایس سروسز ہسپتال نے بتایا کہ دونوں ملزمان سرکاری ہسپتال کو کروڑوں کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے