سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

گزشتہ روزخودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھندے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا۔جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ساتھ ہی بتایا گیا اداکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا۔رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئےہیں اور ان کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی آخری رسومات 15 جون کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی اور ان کے دیگر اہل خانہ ریاست بہار سے ممبئی پہنچ چکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کا تعلق ریاست بہار کے شہر پٹنا سے تھا، وہ ممبئی میں اکیلے رہتے تھے، ان کی چار بہنیں ہیں جن میں سے ایک ریاست بہار کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔دوسری جانب نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے شدید حیرانگی اور افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار نے لکھا کہ ’سوشانت سنگھ کی موت کی خبر واقعی دل دہلا دینے والی ہے، یہ ہولناک خبر سْن کر میں چونک گیا ہوں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے