سندھ کے ہسپتالوں کی حالت زار، حادثہ کے مریض فرش پر

سندھ کے علاقے سجاول کےسرکاری ہسپتال کےمناظر روڈحادثےکےزخمی ہسپتال کےفرش پر پڑے کراہ رہے ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں، سجاول کے سرکاری ہسپتال کے یہ مناظر تحریک انصاف کی سندھ سے ایم پی اے دعا بھٹو نے شیئر کئے، دعا بھٹو کے مطابق ایک ٹریفک حادثے کے زخمی ہسپتال کےفرش پر پڑے کراہ رہے ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔دعا بھٹو نے دعویٰ کیا کہ سندھ صحت کا بجٹ پچھلے 12 سال میں ساڑھے 5000 ارب تھا اور سجاول ٹھٹھہ کے ہسپتال مرف نامی NGO کو دیئے ہیں جن کو کروڑوں کا سالانہ بجٹ ملتا ہے اور پچھلے مہینہ کرونا کے نام پر مرفNGOکو ساڑھے 3 کروڑ دیئے گئے ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے