شاہد آفریدی کرونا کا شکار

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ین میں شامل ہو گئے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسممیں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلبگار ہوں۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی اپنی فائونڈیشن کی جانب سے مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کررہے تھے۔ممکنہ طور پر انہیں یہ وائرس وہاں سے لگا ہے ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے