شیخ رشید نے کورونا کو شکست دے دی اسپتال سے گھر منتقل

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا کو شکست دے دی صحت یاب ہو کر گھر منتقل گھر پہنچتے ہی صدقہ بھی دیا تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج؛ گھر منتقل شیخ رشید احمد 11 جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 07 جون کو شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا۔ منفی آنے پر ہسپتال سے آج ڈس چارج کردیا گیا۔ہسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید احمد نے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور انکو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔

ی

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے