صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروادی

گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروادی۔صنم ماروی کی بہن نے یہ درخواست تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست جمع کروائی ہے۔ بہن ریشماں پروین نے گلوکارہ پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ درخواست میں ریشماں پروین نے کہا کہ صنم ماروی مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر میں گھس آئیں اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا کہ گلوکارہ نے ان کا پرس چھین لیا جس میں ضروری کاغذات سمیت 15 ہزار سے زائد کی رقم بھی موجود تھی۔دوسری جانب صنم ماروی نے اپنی بہن ریشماں پروین کے نام سندھی زبان میں پیغام بھی بھجوایا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے