طارق عزیز کو سول ایوارڈ سے نوازنے کے لئے قرارداد جمع

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرار داد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی پنجاب اسمبلی کی رکن مومنہ وحید نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ معروف کمپیئر طارق عزیز نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، انہوں نے ملک کے لیے بھی غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ واضح رہے کہ معروف ٹی وی کمپیئر اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے، طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ طارق عزیز ادیب، شاعر تھے جبکہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی ہے ہیں، وہ پی ٹی وی کے مقبول پروگرام نیلام گھر کے میزبان تھے۔ طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے