عاطف اسلم انسٹاگرام پر بھی چھاگئے

موسیقی کی دُنیا میں اپنا ایک خاص مقام بنانے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اب انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ رہنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔ موسیقی کے بعد عاطف اسلم انسٹاگرام پر بھی چھاگئے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے