عزیر بلوچ کی جان کو خطرہ، سینٹرل جیل سے منتقلی کی منظوری

سندھ حکومت نے لیاری گینگسٹر عزیر جان بلوچ کی جان کو خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل سے منتقلی کی منظوری دے دی، عزیر بلوچ کے لئے رینجرز کے میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ رینجرز کے زیر استعمال پاکستان چوک کے قریب واقع میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل بنانے کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کو رینجرز کے میٹھا رام ہاسٹل میں رکھا جائے گا،میٹھا رام ہاسٹل کی بطور سب جیل اندرونی سکیورٹی کی ذمہ داری جیل پولیس کی ہوگی،جیل پولیس میٹھارام ہاسٹل کی انتظامی معاملات کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ ہاسٹل کی بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز اور سندھ پولیس انجام دے گی، ذرائع کے مطابق عزیر جان بلوچ کی سینٹرل جیل میں موجودگی سینٹرل جیل کے لئے بھی خطرہ تھی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے