عمران فاروق قتل کیس، ملزموں کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد کے جج جسٹس شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے بانیٔ ایم کیو ایم اور افتخار حسین کے علاوہ اشتہاری ملزمان محمد انور اور کاشف کامران کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ تینوں کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے