فئیر اینڈ لولی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

رنگ گورا کرنے والی مقبول ترین کریم ‘فیئر اینڈ لولی’ بنانے والی کمپنی یونی لیور نے اس کریم کا نام تبدیل کرنیکا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین نے کہا کہ وہ اس کریم کے نام میں استعمال کیے جانے والے لفظ ‘فیئر کو درست نہیںمانتے اور وہ اسے صحیح کرنا چاہتے ہیں۔کمپنی کے مطابق وہ کریم کے نام سے فیئر کا لفظ نکال کر کوئی ایسا لفظ استعمال کریں گے جس سے کسی بھی نسل کے لیے تعصب ظاہر نہ ہو جب کہ پروڈکٹ کا نیا نام ریگولیٹری اپروول کے بعد اعلان کیا جائیگا۔یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونی لیور ایک ایسی کمپنی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ کر رہی ہے اور اب ہم نے خوبصورتی کے حوالے سے اپنی ارتقاء میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2019 میں کمپنی نے کریم کی پیکیجنگ سے دو رنگ کے چہرے اور شیڈ کارڈ کو ہٹانے کا اقدام کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فیئر اینڈ لولی کے نام میں تبدیلی کے علاوہ برانڈ کا اسکن کیئر پورٹ فولیو بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وڑن کی عکاسی کرے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے