فاخر کے نئے گانے ’ڈبل چِن‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار فاخر محمود نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں بنایا گیا اپنا نیا گانا جاری کردیا۔ فاخر کے نئے گانے ’ڈبل چِن‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔ گانے کی ویڈیو میں فاخر کے بچوں سمیت پاکستان کے مشہور و معروف نام بھی نظر آرہے ہیں۔ قرنطینہ کے دوران گھروں میں بیٹھ کر اپنا وزن بڑھا کر موٹے ہونے والے افراد کیلئے گلوکار فاخر نے اپنا نیا گانا ترتیب دیا ہے۔ ’ڈبل چن‘ ہر اس شخص کی آواز بن رہا ہے جو سمجھتا ہے کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران خوش خوراکی کر کے اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے