فخر ہے میری ٹیم نے کورونا بحران میں میری مدد کی

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے میری ٹیم نے کورونا بحران میں میری مدد کی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ بعنوان ’اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہیں‘ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹیم نے کورونا بحران میں اُن کی مدد کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللّہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو بحران سے نکل آئیں گے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے