فواد چوہدری حکومت سے مطمئن نہیں ہیں تو استعفی دے دیں

فواد چودھری حکومت سے مطمئن نہیں ہیں تو استعفیٰ دے دیں، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاد چوہدری کے انٹرویو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری سمجھتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہو گئے، وہ وزیراعظم کا لحاظ کرتے ہیں تو ان کو شرم کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری خود کو زیادہ وژنری سمجھتے ہیں، میں نے انھیں 6 ماہ قبل سمجھایا تھا کہ باز آ جاؤ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ کمزور لوگوں کو عہدوں پر لگانے کا نقصان عمران خان کی ذات کو ہوا، معلوم نہیں عمران خان کو کس نے مشورہ دیا کہ کمزور لوگوں کو لگائیں جو ہر بات کی ڈکٹیشن لیں، نوازشریف اور بےنظیر بھٹو نے اس لیے کمزور لوگوں کو اہم عہدوں پر لگایا کہ قیادت بچوں کو منتقل کرنا تھی، عمران خان کا تو یہ مسئلہ نہیں ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے