فیس بک پوسٹ پر کمنٹس دو افراد کی جان لے گئے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوشل میڈیا پر ہونے والے اختلافات نے دو افراد کی جان لے لی ،پولیس کے مطابق قاتل اور مقتولین آپس میں دوست تھے ۔ مقتول یعقوب نے فیس بک پر تصویر شیئر کی جس پرملک ریاست گروپ کے لڑکوں نے نازیبا کمنٹ کیا جس پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ملک ریاست گروپ نے موقع دیکھ کرگجومتہ سٹاپ کے قریب مستانا گروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوجوانیعقوب اور شہزاد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے