قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ نے آج صبح 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے، جبکہ ظفر گوہر ٹیم کو صرف پری میچ تیاریوں کے لیے انگلینڈ میں دستیاب ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ اور 14 روز کا قرنطینہ وورسسٹر میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں 2 چار روزہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز پہلی اور پاکستان دوسری ٹیم ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے