قومی کھلاڑیوں نے دعاوں کی اپیل کردی

کورونا وائرس کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف، نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ تو مثبت ہے لیکن طبیعت بہتر ہے، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے، پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بولر حسن علی نے تینوں کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف ، شاداب خان اور حیدر علی کے ٹیسٹ 21جون کو پنڈی میں ہوئے تھے جو پازیٹو آئے، تینوں کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی علامات تو نہیں لیکن ایس او پیز کے تحت تینوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ حارث روف نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت ہےلیکن خوش قسمتی سے ان کی طبیعت مستحکم ہے ۔ اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے