لاتوں کے مافیا باتوں سےنہیں مانتے, سونو نگم

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ اس حوالے سے گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شئیر کئے جانے والے اپنے 03 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مبنی وی لاگ بعنوان ’لاتوں کے مافیا باتوں سےنہیں مانتے‘ میں انہوں نے کہا کہ ’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور ’شرافت کی زبان سب کو سمجھ نہیں آتی۔اپنے وی لاگ کے آغاز میں انہوں نے معروف میوزک کمپنی ٹی- سیریز کے مالک بھوشن کمار کا نام لے کر ان کو کہا کہ انہوں نے غلط آدمی سے ’پنگا‘ لے لیا ہے اور اب ان کا نام سب کے سامنے لینا ہی پڑے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے