لالا کے لئے قومی کرکٹ کے ستاروں کی دعائیں

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے قومی کرکٹرز دعاگو ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’لالا جس طرح آپ ہر مقابلے میں جیت جاتے ہو اِسی طرح آپ اس وائرس کو بھی شکست دیں گے اور جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سینئیر پلیئر اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شاہد بھائی ہمارے ملک کے لیے آپ کی جو بھی خدمات ہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں یاد رہیں گی۔‘ شعیب ملک نے لکھا کہ’آپ ایک فائٹر ہیں اور انشاءاللّہ آپ اس عالمی وبا سے بھی جیت جائیں گے اور بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے، میری ساری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں آپ نے پاکستان کی عوام کے لیے جو بھی کیا ہے اس سے مجھے یقین ہے کہ آپ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے کیونکہ اُن تمام لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں جن کی آپ نے مدد کی۔‘ اظہر علی، وہاب ریاض، شرجیل خان، عماد وسیم اور عمر امین سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے