ماہین خان کرونا کا شکار

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماہین خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماہین خان نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماہین خان نے لکھا کہ ’میں نے 8 جون کو اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور بدقسمتی سے میرے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔‘ ماہین خان نے لکھا کہ ’میں اب اِس وائرس سے صحتیاب ہورہی ہوں بے شک اللّہ بڑا مہربان ہے۔‘ ڈیزائنر ماہین خان کے اِس پیغام پر اُن کےدوستوں اور دیگر چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے بڑی تعداد میں دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے