مسلم لیگ ق ، تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور رہے گی

مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے ۔اتوار کے روز ق لیگ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کی باضابطہ طور پر دعوت دی گئی تھی تاہم عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں تحریک انصافکی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تحریک انصاف سے کوئی اختلافات نہیں ہے، ہم وفاقی اور پنجاب حکومت کے اتحادی تھے ،ہیں ،اور رہیں گے ہم حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دیں گے بجٹ منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی وزیر اعظم کے آج کے عشائیہ میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے