معروف اداکارہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔اداکارہ کے شوہر طارق مرزا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روبینہ اشرف کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہیں تاہم فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں روبینہ اشرف کمزوری کے باعث مکمل صحت یابی تک اسپتال میں ہی رہیں گی۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی تھی۔بعد ازاں انہیں حالت بگڑنے پر کلفٹن کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق سینئر اداکارہ کو کورونا کے باعث سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے