ملبورن، نئی ہاوسنگ سوسائٹی کی سڑکوں کے نام پاکستانی ستاروں کے نام

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑکوں کو مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میاں داد اور شعیب اختر کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے، یہ نئی سوسائٹی میلٹن سٹی کونسل میں سبرب شہر کے راک بینک میں واقع ہے۔ یہاں کے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے انہیں عوام کا بہت اچھا ردعمل ملا ہے،ورون شرما نامی پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ جیسے ہی اس علاقے کی سڑکوں کو نامور کرکٹرز کے ناموں سے منسوب کیا ہے تو اس سوسائٹی میں خریداروں کی دلچسپی دو گنا ہو گئی۔ پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ کون نہیں چاہے گا کہ اس کا گھر کسی نامور کرکٹر کے نام کے علاقے میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان گلیوں اور سڑکوں کو خان سٹریٹ، میانداد سٹریٹ، اکرم وے، ہیڈلے سٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام سٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس جیسے نام دیے ہیں۔ میلٹن شہر کے میئر نے بھی اس عمل پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ اس عمل سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے، ایسے ناموں سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فخر ہوگا۔ اس کے برعکس ایک اور ڈویلپر نے کہا کہ ناموں سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ زمین لیتے وقت کئی دوسری بات کا خیال رکھتے ہیں کہ سکول، ہسپتال یا پھر مارکیٹ یہاں سے کتنے فاصلے پر ہے۔ یہاں کے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے انہیں عوام کا بہت اچھا ردعمل ملا ہے، ورون شرما نامی پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ جیسے ہی اس علاقے کی سڑکوں کو نامور کرکٹرز کے ناموں سے منسوب کیا ہے تو اس سوسائٹی میں خریداروں کی دلچسپی دو گنا ہو گئی۔ پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ کون نہیں چاہے گا کہ اس کا گھر کسی نامور کرکٹر کے نام کے علاقے میں ہو۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے