ملتان، 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون

جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان کے 3 علاقوں میں گزشتہ رات 12 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق لاک ڈاؤن ملتان کے علاقوں شاہ رکنِ عالم کالونی کے ایچ اور ڈی بلاک میں نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیو ملتان کالونی کے وی اور وائی بلاک اور ایم ڈی اے چوک کے نزدیکی علاقے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ملتان کے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔ غیر ضروری آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی، مکین انتہائی اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکل سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان علاقوں میں کریانہ اسٹور، گوشت، دودھ، سبزی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے