ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہمارے حوالے کریں، بھارت نے مطالبہ کردیا

ہندوستان نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لشکر طیبہ کے ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ ایک بار پھر کردیا ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت بارہا پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ساجد میرکو ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں بھی ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ کیا اور اب پھر ان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، انہیں بھارت کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے