موقع پرست نہیں ہوں، نواز شریف سے نہیں ملنا چاہتا، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی تردید کی ہے۔ اپنے آڈیو بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی ہے نہ ہی کرناچاہتاہوں‘ میرے بارے میں ن لیگ کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہوگئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جاکر بیٹھ جاؤں۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں، پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلاہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہوگئے ہیں تواس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہوگا وہ ہی ہوگا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے