میکسیکو، 7 اعشاریہ 4 کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کےجھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے۔ کچھ افراد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار روتے رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑگئے۔ 2017 میں میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے تین سو پینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے