وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منائی اپنی 64 ویں سالگرہ

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منائی اپنی 64ویں سالگرہ تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی 64 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ انہوں نے پورے ملک سے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ دوسری خبر میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی، رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیو لنک اجلاس ، وزارت خارجہ میں جاری اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کر رہے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس اجلاس میں کشمیر کی صورت پر مفصل بریفینگ دیں گےوزرائے خارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایاگیاہےاجلاس میں کشمیر کی صورت حال اور بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہیں اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر کشمیری عوام کے نمائندہ کے طور پر شریک ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے