وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کو دیں گے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دیدی جائےگی۔وفاقی وزیر نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیش کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو مبارک پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں بنائی جانے والی تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے