پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت مل گئ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کودورہ انگلینڈ کی اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈمیں طویل مدتی سیریزکھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ کھیلوں سے محبت کرنیوالے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کوجلددیکھ سکیں، چاہتے ہیں کھیل کے میدان جلد آبادہوں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ بورڈمیں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں پروزیر اعظم کواعتمادمیں لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی کرکٹ بورڈکے مالی معاملات،ڈومیسٹک ،انٹرنیشنل کرکٹ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کرکٹ بورڈکے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے