پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی کورونا وائرس کا شکار

پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ 48 سالہ ندیم این ڈی نے گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرایا تھا جو پازیٹو آیا جس پر وہ گھر پرقرنطینہ ہو گئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن، ہاکی پلیئر ز اور سابق کپتان کے اہلخانہ نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر افراد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان کو اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے