پاکستان سپورٹس بورڈ کو تشکیل دے دیا گیا

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈیڈھی کو بھی رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی نیسپاک یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر، سیکریٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کردیے گئے ہیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکریٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکریٹری جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے